۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ملعون سلمان رشدی

حوزہ/ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی تنظیم کو دہشتگردوں کی عالمی تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی تنظیم کو دہشتگردوں کی عالمی تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا آزادی اظہار اور انسانی حقوق کو ایرانی حکام کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔ ملعون سلمان رشدی کے سر پر انعام رکھنا ایک پرتشدد کام تھا جس کی ایرانی حکام نے تعریف کی۔

واضح رہے کہ ایرانی تنظیم نے ملعون رشدی کے سر پر 3.3 ملین ڈالرکا انعام مقرر کر رکھا ہے۔ ملعون سلمان رشدی پر رواں سال اگست میں نیویارک میں حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم ہوچکا ہے۔ ملعون رشدی کے 1988 میں لکھے گئے انتہائی متنازع ناول پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .